جمعہ , 19 اپریل 2024

مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد :ملک بھر میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 42.70 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے سے زائد مہنگا ہوا، ساڑھے 11 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 3085 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا، انڈے فی درجن 8 روپے 98 پیسے مہنگے ہوئے، قیمت 235 روپے سے زائد ہوگئی، مٹن فی کلو 8 روپے تک، زندہ مرغی فی کلو 4 روپے 76 پیسے مہنگے ہوئے، تازہ دودھ، دال ماش، دال مونگ، آلو مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ماچس، بیف، گڑ، لہسن، ٹائلٹ سوپ بھی مہنگے ہوئے، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 73 روپے تک، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 15 روپے، چینی کی فی کلو قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …