بدھ , 24 اپریل 2024

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چار امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 721 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئیقیمت ایک لاکھ 51 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 728روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 130058روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 60روپے بڑھکر 1540روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51.44روپے بڑھکر 1320.30روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …