بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کا البانیہ میں ایرانی سفارت کاروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے البانیہ میں ایرانی سفارت کاروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون اور سفارتی حقوق کے ویانا کنونشن کے خلاف رویہ ہے اور اس کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ذمہ داریاں البانوی حکومت کی ذمہ داری ہیں۔

ناصر کنعانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے آلبانیا کے دارالحکومت تیرانا میں ایرانی سفارتخانے اور اس کے اراکین کے ساتھ البانوی حکام کے نامناسب رویے کے بارے میں میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا ذرائع سے جاری ہونے والی ان رپورٹس کی صداقت واضح ہو جاتی ہے تو ایسا رویہ بین الاقوامی قانون اور سفارت کاروں کے حقوق کے احترام سے متعلق ویانا کنونشن سے متصادم ہے، وہ البانیہ کی حکومت کو ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے نتائج کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق البانیہ کی حکومت نے ایران کے سائبر حملوں کے سامنے آنے کے بہانے تہران کے ساتھ اپنے سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا اور ایرانی سفارت کاروں کو اپنی سرزمین چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …