بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ اور برطانیہ ایران اور جنوبی کوریا سے اسحلے خریدنے کے ثبوت فراہم کرے:روس

تہران: اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب "واسیلی نبنزیا” نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو روس کیجانب سے ایران اور جنوبی کوریا سے اسحلے خریدنے سے متعلق اپنے دعوت کی دستاویزات کو پیش کرنا ہوگا یا کہ ان کو اس بات کا تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ غیر یقینی معلومات کی اشاعت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب نے امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسکو کیجانب سے ایران سے ڈرون اور شمالی کوریا سے میزائل اور توپ خانے کے گولے یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے خرید کر رہا ہے، کے اپنے کیے گئے دعوے کی دستاویزات کو پیش کریں۔

روسی سفیر نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو کہا کہ میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یا وہ ہمارے لیے دستاویزات کو پیش کریں یا کہ اس بات کی تصدیق کریں کہ وہ غیر یقینی معلومات کی اشاعت کرتے ہیں۔

روسی سفیر کے یہ بیانات اس وقت سامنے آر رہے ہیں جب امریکی حکومت نے ایران کیخلاف روس کو یوکرین جنگ میں بغیر پائلٹ طیارے کے استعمال کیلئے بھیجنے کا الزام لگایا ہے جس کی تہران نے تردید کی ہے۔

نیز واشنگٹن نے ماسکو پر شمالی کوریا سے لاکھوں میزائل اور توپ خانے خریدنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …