ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

لبنان کی سرحدوں کے قریب اسرائیل کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

یروشلم:صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ لبنان کے بحری حدود کے قریب گرا ہے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے سمندر میں گرا ہے جس کے بقایا کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور تحقیقات کے خاتمے تک اس نوعیت کے ڈرون طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔صیہونی ذرائع ابلاغ نے ڈرون طیارے کی نوعیت اور گرنے کی جگہ کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

گذشتہ سال سے اب تک صیہونی فوج کے متعدد ڈرون طیارے مقبوضہ سرزمینوں کی شمالی اور مغربی سرحدوں سمیت غزہ پٹی کے اطراف میں گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ ان تمام ڈرون طیاروں کے گرنے کی وجہ کو بھی تکنیکی خرابی قرار دیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بدقسمتی سے ہمارے مثالی مجاہدین کی قدردانی نہیں کی جاتی:حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی

تہران:وزارت جہاد و زراعت میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ربانی نے …