بدھ , 24 اپریل 2024

شام: دہشت گردوں کے اڈے پر روسی فضائیہ کی بمباری

دمشق:شمال مغربی شام میں روس کی فضائیہ نے دہشت گردوں کے اڈوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 120دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اسپتنک نیوز ایجنسی نے شام میں واقع روسی مرکز کے حوالے سے خبر دی کہ ادلب کے علاقے الشیخ یوسف کے علاقے میں بمباری کی گئی ہے جس سے دہشت گردوں کے یہ اڈے تباہ ہو گئے ہیں۔

پچھلے ماہ روسی ذرائع نے خبر دی تھی کہ دہشت گردوں کے نئے تشکیل پانے والے گروہ حراس الدین، انصارالتوحید اور ہیئت تحریر کے دہشت گرد شمال مغربی شام سے یوکرین جا رہے ہیں جن میں زیادہ تر غیرشامی ہیں، ان دہشت گرد گروہوں میں عراقی، چیچنی، تیونسی اور فرانسیسی دہشت گرد شامل ہیں۔

جبہۃ النصرہ سے وابستہ ہیئت تحریر ان دہشت گردوں کو ترکی کی سرحد سے پانچ کلومیٹر دور ایک اڈے پر منتقل کرتی ہے جہاں سے یہ ترکی میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں سے آگے انہیں یوکرین بھیجا جاتا ہے۔

شام میں روسی مرکز کے افسر یوگنی کراسیموف نے کچھ وقت پہلے بتایا تھا کہ ان دہشت گردوں کو کیمیائی حملے کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …