جمعرات , 6 اکتوبر 2022

سکیورٹی گارڈ کروڑوں روپے سے بھری بینک وین لیکر فرار

فیصل آباد: پولیس نے کروڑوں روپے سے بھری کیش وین لے کر فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔آر پی او فیصل آباد معین مسعود نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ 4 کروڑ 96 لاکھ روپے سے بھری بینک کی کیش وین لے کر فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو پولیس نے 8 گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر سی پی او عمر سعید، ایس ایس پی محمد اجمل سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

گرفتار ڈرائیور نے میڈیا کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں خود پر موجود قرض اتارنے کے لیے 2 نوکریاں کرتا ہوں۔ دن کے اوقات میں بطور ڈرائیور اور رات میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر ڈیوٹی کرتا ہوں۔ ڈرائیور کے مطابق ایک بار اس کے پاس 37 کروڑ روپے تھے لیکن تب واردات نہیں کی، پھر بعد میں تنہا منصوبہ بنا کر واردات کی۔

ڈرائیور کے مطابق واردات کے بعد راستے سے پلٹنے لگا، پھر سوچا کہ نکل جاتا ہوں۔ اس نے بتایا کہ اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ 4 بچوں کا باپ ہوں۔ ارادہ تھا کہ خودکشی سے بہتر ہے واردات کرلوں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ قرار دیدیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ …