ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلوں پر تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی۔عدالت نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیخلاف درخواست میں ٹی وی شو میں کہے گئے الفاظ پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی، تاہم ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی۔

ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ فیصلے پرتنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی، فواد چوہدری کیخلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے سلیم اللہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل تمام اراکین سے موبائل فون لے لیے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل تمام …