منگل , 27 ستمبر 2022

اسلام آباد میں مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے ڈرونز کا استعمال

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرے گی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان کے مطابق کیپیٹل پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے عوامی اجتماعات کو محدود اورمنظم رکھنے کے لئے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مستقبل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔ڈرون کے استعمال سے مظاہرین کو محدود اور منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پر عمرقید کی سزا کیلئے قانون سازی

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور ہیں، …