بدھ , 28 ستمبر 2022

اسلام آباد کے شہریوں کا مفت سفر ختم؛30 روپے کرایہ مقرر

اسلام آباد:اسلام آباد کے شہریوں کا ‘‘مفتا’’ ختم ہوگیا، اورنج میٹرو، گرین اور بلیو لائن بسوں پر سفر کیلئے اب 30 روپے کرایہ دینا ہوگا۔

اسلام آباد کی اورنج میٹرو، گرین اور بلیو لائن بسوں کے کرایوں کا اعلان کردیا گیا، 3 روٹس پر نئی بسوں کے کرائے کی منظوری سی ڈی اے بورڈ نے دی ہے۔

اورنج میٹرو، گرین اور بلیو لائن بسوں کا کرایہ 30، تیس روپے مقرر کیا گیا ہے، شہریوں سے کرائے کی وصولی پیر (11 ستمبر) سے شروع ہوگی۔

اسلام آباد میں پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک اورنج میٹرو بس سروس اپریل میں شروع ہوئی تھی، گرین لائن بارہ کہو اور بلیو لائن کورال سے پمز تک چل رہی ہی۔

حکومت کی جانب سے بس سروسز کی دو ماہ کی آزمائشی سروس کے دوران شہریوں کو مفت سفر کی سہولت دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پر عمرقید کی سزا کیلئے قانون سازی

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور ہیں، …