اتوار , 25 ستمبر 2022

منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد:اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔اسپیشل سینٹرل کورٹ کی جانب سے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس پر اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے انکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔درخواست کے مطابق شہباز شریف متعدد اہم امور میں مصروف عمل ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔عدالت میں ملزم سلمان شہباز کے اکاوئنٹس کو ڈی فریز کرنے کے لیے درخواست دی گئی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکاوئٹنس منجمدہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیں دینے کا حکم بھی دے دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

صدر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلیے مدعو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے …