بدھ , 5 اکتوبر 2022

زائرین کے ویزوں میں تاخیر، حکومت کا عراقی انتظامیہ سے رابطہ

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے اربعین (چہلم) کے لیے عراق جانے کا ارادہ رکھنے والے زائرین کو ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر عراق کی انتظامیہ سے پاکستانی زائرین کو فوری ویزا جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ مذہبی رسومات میں شرکت کر سکیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے کہا کہ ’ہم نے عراقی حکومت سے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کو فوری طور پر سرحد عبور کر کے عراق جانے کی اجازت دی جائے‘۔

ساجد حسین طوری نے کہا کہ پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ایک جامع پالیسی بھی تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: زائرین کی تعداد میں اضافہ، روضہ امام حسینؓ کے احاطے میں توسیع

تحریر جاری ہے‎

تاہم مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے حکومت پر معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

لندن:ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان …