ہفتہ , 20 اپریل 2024

روسی حملوں سے یوکرین کو 97 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا:ورلڈ بینک

ماسکو:روس کے حملے سے یوکرین کو یکم جون تک 97 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے لیکن ملک کی تعمیر نو کیلئے 350 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

ورلڈ بینک، یوکرینی حکومت اور یورپی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یوکرین کو معاشی تسلسل اور پیداوار میں نقصان سمیت جنگ کی وجہ سے ہونے والے اضافی اخراجات کی وجہ سے 252 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

ایک تہائی شہریوں کی نقل مکانی سے یوکرین میں غربت کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

مجموعی طور پر رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ یوکرین کی تعمیر نو کے لیے 350 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی، یہ ملک کے جی ڈی پی (200 ارب ڈالر) سے 1.6 گنا بڑی رقم ہے۔

105 ارب ڈالر فوری نوعیت کے کاموں کیلئے چاہئیں، جس میں تباہ حال اسکول اور 500 سے زائد اسپتال شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …