جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی قانون کی خلاف ورزی: ایف 35 طیاروں میں ممنوعہ چینی پرزے کا استعمال

واشنگٹن: پینٹاگون کو فائٹر طیارے بنانے والی کمپنی نے اب تک جتنے بھی ایف 35 طیارے فراہم کئے ان میں استعمال کردہ ایک پرزہ چین کا بنا ہے۔ امریکی افواج کے استعمال میں آنے والے ان جنگی طیاروں کی مانیٹرنگ کرنے والی کمپنی کے ترجمان نے بتایا یہ چیز امریکی قانون پینٹاگون کے قواعد کے مطابق بھی ممنوعہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بنیادی طور پر ایک مقناطیس ہے جو طیارے کی رفتار کو تیز کرنے اور طاقت دینے کیلئے کام آتا ہے یہ ڈیوائس ہنی ویل انٹرنیشنل کی طرف سے طیارہ ساز کمپنی مارک ہیڈ کو فراہم کی جاتی ہے۔ طیاروں کی ساخت میں یہ پرزہ 2003ءسے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس لئے پینٹاگون نے اعلان کیا کہ نئے ایف 35 طیاروں کی اپنے لئے نئی ڈلیوری پر پابندی لگا دی ہے تاکہ یہ یقینی بنا سکے کہ اس چینی ساختہ ڈیوائس کا ممنوعہ استعمال اب نہیں کیا جا رہا ہے اور قواعد کی پابندی کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پرزے کی تبدیلی ایک مہنگی چیز بھی ہو گی اور اس میں وقت بھی کافی لگ جائے گا، مزید کہا گیا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ امریکی قانون کا اس سلسلے میں کیوں خیال نہیں رکھا جا سکا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …