ہفتہ , 20 اپریل 2024

بحرینی زائرین الحشد الشعبی کے دستوں کی سیکورٹی میں عراق میں داخل

بغداد:عراقی صوبہ الانبار کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی زائرین عرعر کی سرحدی کراسنگ سے عراق میں داخل ہوئے۔ ایک مقامی باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اربعین مارچ میں شرکت کرنے کے لئے بحرینی زائرین صوبہ الانبار کی کے مغرب میں واقع عرعر باڈر کراسنگ سے عراق میں داخل ہوئے۔

مذکورہ اہلکار نے مزید کہا کہ عراق اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع عرعر باڈر کراسنگ کا استعمال مسافت کو کم کرنے کے لئے کیا گیا تاکہ زائرین انتہائی بھیڑ کے زمانے میں ایئرپورٹس کے راستوں کا انتخاب کرنے پر مجبور نہ ہوں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کئی سالوں سے زائرین نے کربلائے معلی جانے کے لئے عرعر کراسنگ استعمال نہیں کی ہے جبکہ الحشد الشعبی کے دستوں نے زائرین کے لئے ضروری سیکورٹی فراہم کی ہے۔

یاد رہے کہ الحشد الشعبی کے آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کے سیکورٹی پلان میں ان کی ۲۰ ہزار کے قریب فورسز شرکت کر رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …