ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کا دورہ روس

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کا ایک وفد روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا ہے جہاں وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور متعدد روسی رہ نماؤں اور حکام سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ قیادت کے وفد میں تحریک کے نائب سربراہ صالح العاروری اور پولیٹیکل بیورو کے اراکین موسیٰ ابو مرزوق اور ماہر صلاح شامل ہیں۔

تحریک کے رہ نما کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے کہا ہے کہ یہ دورہ روسی وزارت خارجہ کی دعوت پر کیا گیا ہے۔ حماس کا وفد کئی روز تک ماسکو میں رہے گا جہاں وہ روسی حکام اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ خطے اور دنیا کے لیے ایک انتہائی اہم موقع پر ہو رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی پیش رفت اور خطے سے متعلق تبدیلیوں اور فلسطینی کاز پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حماس کا وفد روسی حکام کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کرے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

جنگ بندی،یمنی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کا بہترین موقع ہے،وزیر خارجہ ہشام شرف

صنعا:یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یمنی شہریوں کی اہم …