جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطینی عوام مسجد اقصی کو یہودیانے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے:طہٰ جہاد

مقبوضہ بیت المقدس:حماس نے مقدس مقامات اور مقبوضہ علاقوں کو یہودیانے کی کی جاری کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘ہمارے لوگ ان اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔ ‘ ایک اخباری بیان میں حماس ترجمان طہٰ جہاد نے دوٹوک موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘فلسطینی عوام اسرائیلی سازشوں کو اپنے سامنے دیکھتے ہوئے بے تعلق نہیں کھڑے رہیں گے۔ ‘

انہوں نے کہا ‘ہمارے سامنے ہونے والی ہر روز کی اسرائیلی سازشیں اور کوششیں اس امر کا تقاضا کرتی ہہیں کہ انہیں روک دیا جائے۔’

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …