بدھ , 28 ستمبر 2022

وزیرداخلہ پنجاب نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا

فیصل آباد:وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا عمران خان مقدمات کا سامنا کررہے ہیں توسب کو کرنا ہوگا۔وزیرداخلہ پنجاب نے کہا اگر رانا ثنا اللہ کی حفاظتی ضمانت نہ ہوئی تو گرفتار کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے 30 ارکان اسمبلی حفاظتی ضمانتیں کرواکر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ حفاظتی ضمانت پرہیں، ضمانت نہ ملنے پر گرفتار کرلیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پر عمرقید کی سزا کیلئے قانون سازی

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور ہیں، …