منگل , 27 ستمبر 2022

پاپوانیوگنی میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی

پاپوانیوگنی:پاپوانیوگنی میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پاپوانیوگنی میں 7.6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اتوار کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.6 اور گہرائی61 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کیننتو کا علاقہ تھا۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے اور ابھی تک ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد واضح نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک …