منگل , 27 ستمبر 2022

نہر میں گِرنے والی انگوٹھی 17 سال بعد مل گئی

برٹش کولمبیا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی ایک نہر میں غوطہ خور کو 17 سال قبل کھو جانے والی انگوٹھی مل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹِکٹن پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ انگوٹھی پر دو نام اسٹیفنی اور نوئل کُند ہیں اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔

نوئل نائسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکی شادی کی انگوٹھی ہے جو 17 سال قبل نہر میں گِر گئی تھی، وہ اور ان کے دوست پورا دن ساتھ تھے تاہم انگوٹھی کے کھو جانے کا واپس کار میں بیٹھنے تک علم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ انگوٹھی، جو ان کو ان کی 20 شادی کی سالگرہ کے موقع پر واپس ملی ہے، ابھی تک صحیح حالت میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

30 سیکنڈز میں 22 جرابیں پہننے کا عالمی ریکارڈ

کیلگری: کینیڈا میں 14 سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈوں میں 22 جرابیں پہن کر گینیز …