جمعرات , 6 اکتوبر 2022

سوشل میڈیا صارفین محمد رضوان پر پھٹ پڑے

ابوظہبی:ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کے باوجود پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز بنائے لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حساب سے انکی بیٹنگ انتہائی سست تھی جس کی وجہ سے بعد میں آنے والے پلیئرز پر پریشر بڑھ گیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض صارفین نے رضوان کو ’’خود غرض“ قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکا کے مابین ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔

محمد رضوان اور افتخار احمد نے 58 رنز کی پارٹنر شپ قائم تو کی لیکن انکی بیٹنگ انتہائی سست تھی اور دونوں سنگل ڈبل کرکے گیندیں ضائع کرتے رہے۔جس کے نتیجے میں ٹیم پریشر کا شکار ہوگئی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے لگیں اور پاکستان 23 رنز سے یہ میچ ہار گیا۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا، کراچی کے کھانے شاندار تھے، معین علی

لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچوں کی سیریز اختتام کو پہنچی اور انگلینڈ …