جمعرات , 25 اپریل 2024

عراق:ایرانی زائرین کی بس حادثے کا شکار،11 افراد شہید،متعدد زخمی

بغداد:عراقی صوبہ بابل کے شہر شوملی میں ایرانی زائرین کی بس حادثے کے دوران گیس کیپسول لے کر جانے والی ایک وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیا اور کچھ زائرین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نجی ذرائع کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایران کے ہلال احمر کو موصول ہونی والی رپورٹ کے مطابق عراقی صوبہ بابل کے شہر شوملی کے ایک پیٹرول پمپ میں ایرانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔

نامہ نگار کا مزید کہنا ہے کہ ہلال احمر کے رضا کار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں اور موقع پر ہلال احمر کی بس ایمبولینس موجود ہیں جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ۳۰ افراد زخمے ہوئے ہیں اور کم از کم ١١ افراد کے شہید ہونے کی خبریں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں جبکہ ابھی تک ان کی شناخت کے بارے میں کوئی بات یقینی نہیں ہے اور مکمل معلومات سامنے آنے کے بعد تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ١۰ زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کو ایران منتقل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے دوران ایک وین زائرین کی بس کے پیچھے ٹکراتی ہے اور چونکہ وین میں گیس کیپسول موجود تھے، اس لئے دھماکہ ہوجاتا ہے اور بس سے آگے کھڑے ٹرک میں بھی آگ لگ جاتی ہے۔ حادثے میں زائرین کی ایک تعداد جاں بحق اور زخمی ہوگئی ہے۔ایرانی ہلال احمر کے مطابق حادثے میں ١١ افراد جاں بحق اور ۳۰ زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں اور ان کی شناخت ممکن نہیں ہے، اسی لئے یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ان میں ایرانی شہریوں کی تعداد کتنی ہے۔بعض ایران زخمیوں کو نجف کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ وہاں ابتدائی معائنے اور معالجے کے بعد ایران آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابھی تک عراقی حکام نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ جائے حادثہ پر ایرانی امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ایران منتقل کیا جا رہا ہے۔

بابل کےسول ڈیفینس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی زائرین کے بس حادثے میں ٦ مرد اور ٦ خواتین جاں بحق ہوئی ہیں جبکہ ۵ ایرانی زائرین کو بچا لیا گیا اور ١۰ افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …