منگل , 27 ستمبر 2022

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نےجواب جمع کروادیا۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیاہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن توہین عدالت قانون کےتحت نوٹس نہیں بھیج سکتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو اس قسم کےنوٹس بھجواسکے۔

جواب میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی کا اختیار دینے کی شق ہی غیرآئینی ہے۔

استدعا کی گئی کہ توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس واپس لیا جائے اور الیکشن کمیشن کے نوٹس کو پہلے ہی اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ توہین آمیزالفاظ کےاستعمال کا الزام غلط ہے کیوں کہ آرٹیکل 19 کےتحت ہر شخص کو آزادی اظہاررائے ہے۔فواد چوہدری نے اپنے جواب میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پرجائزتنقیدکرنےکی کوئی ممانعت نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلیے 40 ہزار آنسو گیس شیل کی خریداری

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا …