جمعرات , 18 اپریل 2024

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے34 پیسے مہنگی کی گئی جس کے بعد صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے 31 اگست 2022 کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …