جمعرات , 6 اکتوبر 2022

بھارت:موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگ گئی،خاتون سمیت8 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کے شہر سکندر آباد میں موٹر سائیکل کے شو روم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای اسکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرین کی فوج نے پیش قدمی تیز کر دی ہے:یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے ملک کے جنوبی …