منگل , 27 ستمبر 2022

سامراء میں زائرین پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا : الحشد الشعبی

عراق: حشد شعبی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سامراء کے جنوب میں اربعین کے زائرین پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

عراقی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں سامراء کے جنوب میں اربعین کے زائرین پر دہشتگرد حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جسے حشد شعبی کی سیکورٹی فورسز نا کام بنا دیا ہے۔

ابھی تک اس خبر کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب حالیہ دنوں میں الحشد الشعبی نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ۲۰ ہزار اہلکار اربعین مارچ کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف عراقی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ اربعین مارچ میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ۴ میلین ڈالر کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک …