منگل , 23 اپریل 2024

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کے اہل نہیں۔مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے بعد شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کے اہل نہیں۔ عمران خان نا فوج کو ہراساں کررہا ہے اور نا حکومت کو۔عمران خان کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرادیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کیا بلکہ میرٹ کی بات کی۔ عمران خان کے بیان سے فوج میں کسی قسم کی بدنظمی نہیں۔کیس سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ میں تو اس واقعہ کے وقت مدینہ شریف میں موجود بھی نہیں تھا۔ جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔ چیف جسٹس نے حسب معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے۔

اس سے قبل ٹوئٹر پربیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔ فضل الرحمٰن نے ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے۔ بجلی ساڑھے چار روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اور عوام کا چولھا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …