جمعہ , 7 اکتوبر 2022

پاکستان کی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئین شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا

ویلنگٹن:پاکستان کی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئین شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستانی پولو ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لئے زون ای سے کوالیفائی کیا،ورلڈ پولو چیمپئین شپ امریکہ کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہوگی۔

پاکستانی ٹیم مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی تھی۔

ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست بھارت کا مقدر بنی تھی۔

پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کر رہے ہیں، تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستانی پولو ٹیم میں بریگیڈئیر(ر)بدرالزمان(ٹیم مینیجر)، لیفٹینٹ کرنل ایاز احمد(اسسٹنٹ ٹیم منیجر) شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا، کراچی کے کھانے شاندار تھے، معین علی

لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچوں کی سیریز اختتام کو پہنچی اور انگلینڈ …