بدھ , 24 اپریل 2024

وزیر اعظم سینئر ترین جرنیل کو آرمی چیف لگائیں گے: شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وقت پر وزیر اعظم شہبازشریف ہی کریں گے ۔ توسیع پر بات حکومت میں ہو رہی ہے نہ ہی میرے خیال میں جنرل قمر جاوید باجوہ توسیع کو قبول کریں گے۔ اس معاملے میں کوئی تنازع نہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی جو باتیں کر رہے ہیں اس کی آئین میں گنجائش نہیں ۔ مزید توسیع ملک اور ادارے کے مفاد میں نہیں ہوگی ۔توسیع غیر معمولی عمل ہے معمول کی کارروائی نہیں ہے۔ سینئر ترین جرنیلز میں سے ہی کوئی ایک آرمی چیف ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار نہیں یہ اختیار وزیر اعظم شہباز شریف کا ہے اور وہ ہی آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔ حکومت کے 11 مہینے رہ گئے ہیں اس کے بعد انتخابات ہوں گے عمران خان جیتیں گے تو وہ حکومت میں آجائیں ۔ سڑکوں پر آنے سے حکومتیں نہیں گرتیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …