ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم کی آٹھ سال بعد پہلی فتح

مالے:پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی، مالدیپ کو 0-7 سے شکست دیدی، رامین فرید نے پہلا گول کیا، نادیہ خان نے 4 گول داغ دیئے۔پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد پہلی فتح حاصل کرلی، نیپال میں جاری ساف چیمپئن شپ میں مالدیپ کو 0-7 سے زیر کرلیا۔

پاکستان کی آٹھ سال بعد جیت کی بنیاد رامین فرید نے ڈالی، انہوں نے کھیل کے 17ویں منٹ میں پہلا انٹرنیشل گول داغا، جس کے بعد ٹیم کے حوصلے آسمان کو چھونے لگے اور پھر مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے شروع ہوگئے۔

قومی کھلاڑی نادیہ خان نے پاکستان کیلئے چار گول داغے، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے ایک ایک بار بال کو جال میں پھینک کر جیت مستحکم کی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …