پیر , 26 ستمبر 2022

شام :امریکی بیس کیمپ میں یکے بعد دیگرے دھماکے

دمشق:شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں سب سے بڑے امریکی بیس کیمپ میں یکے بعد دیگرے دھماکوں سے آگ لگ گئی۔

اطلاعات کے مطابق شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی قابض افواج کے کیمپ کے آس پاس زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیمپ کے آس پاس سے بڑی تعداد میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کیمپ میں آگ لگنے کے بعد علاقے کے آسمان پر امریکی جہازوں اور ڈرون طیاروں کی پروازیں شروع ہوگئیں۔

مقامی ذرائع نے روسی خبر ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا کہ امریکی کیمپ میں آگ لگنے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔تاہم آگ لگنے اور زور دار دھماکوں کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ملک کی سلامتی اور امن کے خلاف اقدامات کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے: صدر رئیسی

تہران: ایرانی صدر مملکت نےکہا ہے کہ قومی ادارے ملک کی سلامتی اور امن کے …