جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور پاکستان کا مشترکہ منڈیوں کو وسعت دینے پر زور

اسلام آباد:ایران اور پاکستان نے اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول پر تیسرے بین الپارلیمانی یونین کے علاقائی سیمینار کے دوران مشترکہ سرحدی منڈیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ایک ایرانی پارلیمانی وفد نے پاکستان کے شہر اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق ایشیا پیسفک ممالک کے تیسرے علاقائی سیمینار کے موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ملک فاضلی اس اجلاس میں ایرانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ایرانی وفد کے سربراہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سرحدی تجارتی تعاون میں اضافہ اور ان شعبوں میں مشترکہ بازاروں کی ترقی سمیت تمام ممکنہ شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

پاکستانی پارلمنٹ کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی تقریب میں شرکت کرنے پر ایرانی وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، پارلیمانی، اقتصادی اور سرحدی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ایشیا پیسیفک ممالک کے اس دو روزہ اجلاس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا اور پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ایشیاء پیسیفک کی پارلیمانوں کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے حصول پر تیسرا بین الپارلیمانی سیمینار منگل کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔

سیمینار کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی کمزوریوں، خاص طور پر ایشیا پیسیفک خطے میں عالمی موسمیاتی تبدیلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …