ہفتہ , 20 اپریل 2024

سائبر حملوں کا الزام:امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن:امریکی محکمہ خزانہ نے مبینہ سائبر حملوں کا الزام لگاتے ہوئے ١۰ ایرانی شہریوں اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سائبر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر 10 افراد اور دو کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی گئی ہیں جب امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ویانا مذاکرات میں سمجھوتے کے عدم حصول کے لئے ایران کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …