ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

اربعین پیدل مارچ: 24 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی ایران آمد

تہران: 24 ہزار و 377 پاکستانی زائرین 23 سے جولائی سے کربلای معلی کے دورے کے لئے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ اور ریمدان میں داخل ہوگئے ہیں.یہ بات اس صوبے کے اربعین سیکرٹری جنرل اسٹاف "جواد قنبری” نےایرانی نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ 12 ہزار 876 ریمدان اور 11 ہزار 461 پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحدی علاقے میں داخل اور بسوں کے ذریعہ قم، مشہد مقدس اور کربلا منتقل ہوں گے۔قنبری نے کہا کہ ہم پاکستانی زائرین کے لئے چھ مختلف شعبے سمیت کھانا، رہائشگاہ، نقل و حمل، ثقافتی، صحت، علاج اور نیٹ ورک کی خدمات فراہم کر رہے ہیں.

ہرسال محرم الحرام اور اربعین کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کربلای معلی کے دورے کے لئے ایرانی سرحدی علاقے میرجاوہ اور ریمدان سے ملک میں داخل ہو رہے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد: پولیس کا شہری کو حراست میں رکھ کر تاوان مانگنے کا انکشاف

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے شہری کو حراست میں رکھ کر تاوان …