منگل , 27 ستمبر 2022

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی جمہوریہ تاتارستان کے صدر سے ملاقات

ماسکو:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور تحریک کے قیادت کے وفد جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم منیخانوف سے ملاقات کی جو روسی فیڈریشن کی جمہوریہ میں سے ایک ہے۔

ہنیہ نے صدر منیخانوف کو وولگا بلگار کے لوگوں کے اسلام قبول کرنے کی 1100 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی جمہوریہ میں واقع شہر کازان کو رواں سال کے لیے اسلامی نوجوانوں کا دارالحکومت نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی۔انہوں نے فلسطین اورالقدس کی حمایت میں آواز اٹھانے کے لیے تارتاراستان کا شکریہ ادا کیا۔

ہنیہ اور منیخانوف نے فلسطین کی صورت حال پر بات کی۔ دونوں وفود نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں ہونے والی پیش رفت، فیلڈ اور سیاسی پیش رفت، آباد کاری کی پالیسی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم ،منظم قتل عام، ہزاروں افراد کی گرفتاری، غزہ کے محاصرے اور دیگر امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے اور فلسطین میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کے تحفظ کے لیے کام کرنے اور انہیں نشانہ بنانے والے اسرائیلی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حماس کے چیئرمین نے جمہوریہ تاتارستان اور اس کے عوام اور مذاہب کے درمیان بقائے باہمی کی ریاستی اور ان کی سائنسی اور عملی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک عظیم تہذیبی منصوبہ اور ایک طویل تاریخ قرار دیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

واشنگٹں:امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔جنوبی کوریا کی بحریہ نے …