جمعہ , 19 اپریل 2024

گھریلو صارفین کے لیے گیس نرخ 3 گنا تک بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گھریلو صارفین کیلیے گیس کے نرخ 3 گنا تک بڑھانے کی تجویز دی ہے جبکہ کمرشل تندوروں کیلیے بھی گیس مہنگی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کی ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلیے سلیب 1 میں 173 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں کوئی اضافہ تجویز نہیں کیا گیا۔

تاہم سلیب 2 کے صارفین کیلیے ٹیرف میں 43 فیصد اضافہ، 121 روپے سے 173 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز ہے جبکہ سلیب 3 میں صارفین کیلئے 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی ہے۔
سلیب 4 میں آنیوالے صارفین کو 553 روپے سے 696 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک 26 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سلیب 5 کیلئے 738 روپے سے 1856 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یعنی 151 فیصد اضافہ اور سلیب 6 کے صارفین کیلئے 1,102 روپے سے 3,712 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یعنی 353 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمرشل روٹی تندور کو بھی گیس ٹیرف میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کیلئے 697 روپے سے بڑھا کر 928 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق تندوروں کیلئے اضافے کا اعلان کیا گیا تو روٹی کی قیمت بھی بڑھ جائیگی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …