ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت: 2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

نئی دہلی: بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھم پورکھیڑی میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے 6 ملزموں نے 2 دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلت بہنوں کی لاشیں گھر سے ایک کلومیٹر دور کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ہندوانتہا پسند پولیس نے دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے مقتول لڑکیوں پر الزام عائد کردیا کہ وہ اپنی مرضی سے مجرموں کے ساتھ گئی تھیں۔

مقتول دلت بہنوں کی والدہ کی مسلسل فریاد پر بھی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے 6 ملزموں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …