ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ازبکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم ( Shanghai Cooperation Organization ) کے اجلاس میں شرکت کیساتھ رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وہ ازبک صدر شوکت مرزا یوف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں موسمی تغیرات سے نمٹنے، خوارک ، توانائی، پائیدار ترقی سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی، اجلاس کے موقع پر شہباز شریف مختلف رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورے کے دوران ثمرقند میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ان کی کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ایک مختصر رسمی ملاقات ممکن ہے لیکن ان دونوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت نہیں ہوگی کیوں کہ دونوں فریقوں میں سے کسی نے بھی ملاقات طے نہیں کی ہے۔

تاہم دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ایس سی او تنظیموں کے سربراہان اور دیگر خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین علاقائی تنظیم ہے۔ سال 2001 میں قائم ہونے والا ایس سی او ‘شنگھائی روح’ میں درج اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھتا ہے جس میں باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور مشترکا ترقی کا حصول شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …