جمعہ , 19 اپریل 2024

ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالر شپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیں

بوداپست: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر ہنگری نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالر شپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیں۔آرمی چیف کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے بوداپست میں ملاقات ہوئی، ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔اس کے علاوہ، آرمی چیف کی ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …