پیر , 3 اکتوبر 2022

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فورسز نے دو علماء سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے دو ممتازعلما سمیت 5 افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مولانا مشتاق احمد ویری اور عبدالرشید داؤدی شامل ہیں جبکہ دیگر 3 افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر وپاکستان امتیاز وانی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ حکام پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت علما کو جموں کی جیل میں منتقل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ظالمانہ قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھا جا سکتا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

امیتاز وانی نے کہا کہ حریت کانفرنس، صحافیوں اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور ان پر کالے قانون ”پی ایس اے“ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اب علما کو خاموش کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے سے خبردار کردیا

نئی دہلی: کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کی مختلف ریاستوں کے سفر کرنے سے …