اتوار , 25 ستمبر 2022

پوپ فرانسس کی یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی حمایت

پیرس: پوپ فرانسس نے یوکرین کو اسلحہ فروخت کرنے کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین ہتھیار اپنے دفاع کیلئے استعمال کرے تو اسے فروخت کئے جانے چاہئیں۔عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے قازقستان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی لحاظ سے درست ہے، یہ ایک سیاسی فیصلہ ہوگا، اس فیصلے کو اس صورت میں درست تصور کیا جانا چاہئے جب یوکرین بھی اخلاقی اقدار کی پابندی کر رہا ہو۔

پوپ کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی حفاظت کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنے وطن سے پیار ہے، یوکرین پر روسی حملے کے سوال پر پوپ نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت کس نے دی؟ جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جو …