ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

امریکا فوری طور پر افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرے:چین

بیجنگ: چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا فوری طور پر افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں، امریکا فوری طور پر منجمد اثاثے بحال کرے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤننگ نے کہا کہ افغان منجمد اثاثوں کی فوری، مکمل اور آزادانہ ادائیگی ہونی چاہیے، اور افغان اثاثے افغان عوام کی فلاح کے لیے کسی مداخلت کے بغیر استعمال ہونے چاہئیں۔انھوں نے کہا افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں۔

واضع رہے امریکا نے گزشتہ روز افغانستان کے 3.5 بلین ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ کے افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈھائی کروڑ افغان شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

کابل:افغانستان میں اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیٹر ادارے نے ڈھائی کروڑ کے …