منگل , 27 ستمبر 2022

جنوبی وزیرستان سے پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

جنوبی وزیرستان:پاکستان پولیوجیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے مصروف عمل لیکن ملک میں ایک اور پولیوکیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترجمان پولیوپروگرام کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے میں 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت نے کردی ہے۔

جنوبی وزیرستان سے پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد رواں برس کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ہے، جن میں شمالی وزیرستان میں 16، لکی مروت میں 2 اور جنوبی وزیرستان میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرکا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں نقل مکانی سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، جبکہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے کی اہمیت مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری صحت فخرعالم کا کہنا ہے کہ آئندہ انسداد پولیومہم اکتوبرمیں کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

نیند کے دورانیے میں کمی قلبی امراض کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

نیویارک سٹی: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر رات تواتر کے ساتھ …