جمعرات , 25 اپریل 2024

پیراسیٹامول کی پیداوار بڑھانے پر فارما کمپنیوں کو ایک پراڈکٹ فوری رجسٹرڈ کرانے کی پیشکش

اسلام آباد: ڈریپ نے مارکیٹ میں پیراسیٹامول گولیوں کی قلت دور کرنے کے لیے فارما کمپنیوں کو پیراسٹامول کی پیداوار بڑھانے پر ایک فارما پراڈکٹ فوری رجسٹریشن کرانے کی پیشکش کردی۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق ادارے نے لوکل پیراسٹامول ساز کمپنیز کو اس پیشکش سے آگاہ کردیا ہے، لوکل کمپنیز کو پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کی گئی ہے۔ لوکل پیراسٹامول ساز کمپنیز کو ازسرنو پیداوار پر بڑی سہولت ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کو محدود مدت میں 15 ہزار پیراسٹامول پیکٹس تیار کرنا ہوں گے، کمپنی کو 30 لاکھ پیراسٹامول گولیاں مارکیٹ میں لانا ہوں گی، ٹاسک جیتنے پر کمپنی ایک فارما پراڈکٹ کی فوری رجسٹریشن کرا سکے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈریپ ٹاسک جیتنے والی کمپنی کی ایک پراڈکٹ بغیر کیو رجسٹرڈ کرے گی، 70 کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے، 70 میں سے بیشتر فارما کمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چالیس سے زائد کمپنیز کا پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا امکان ہے، 40 کمپنیز کی پروڈکشن پر پیراسٹامول کی 12 کروڑ گولیاں مارکیٹ میں آئیں گی۔اطلاعات کے مطابق پیراسٹامول ساز کمپنیز کی جانب سے اس پیشکش پر ایک ہفتے میں جواب ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …