پیر , 26 ستمبر 2022

ملکہ برطانیہ کی تدفین،ہیتھروائیرپورٹ کیوں بندکیا جائےگا؟

لندن:ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائیر پورٹ سے بے شمار پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کے فلائیٹ آپریشن میں تبدیلی کی وجہ آنجہانی ملکہ کی قومی سطح پر منعقدہ آخری رسومات کے موقع پر کسی بھی قسم کے شور سے اجتناب کرنا ہے۔

ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے اختتام کے موقع پر خاص طور پر ائیر پورٹ پر11 بجکر 40 منٹ سے لیکر دوپہر12 بجکر 10 منٹ تک آدھ گھنٹے کیلئے کسی قسم کی کوئی نقل و حرکت نہیں ہو گی۔انتظامیہ کے مطابق مذہبی رسومات کے دوران خاموشی برقرا رکھنے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر آنے والی پروازیں دوپہر 01بجکر45 منٹ سے02بجکر 20منٹ تک معطل رہیں گی۔

آخری رسومات کے اختتام پر ونڈرسر محل میں ہونے والی ملکہ کی تدفین کے دوران ہیتھرو ائیر پورٹ سے 03بجکر 05منٹ سے لیکر اگلے ایک گھنٹے 40 منٹ تک کوئی پرواز روانہ نہیں ہوسکے گی۔ملکہ کی تدفین کے موقع پر برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز کی طرف سے 50پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں ،پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

19 ستمبر کو کئے جانے والے ان انتظامات کا مقصد آخری رسومات کےموقع پر اختیار کی جانے والی دو منٹ کی خاموشی کے دوران کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ کرنا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

واشنگٹن ایران اور تائیوان کے مسئلے میں آگ سے کھیل رہا ہے:روسی وزیر خارجہ

نیویارک:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی سے خطاب …