منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلی اہلکار سے ملاقات،عالمی صورتحال پرگفتگو

سمرقند:ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی اور امن سازی کے امور نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں ایس او سی کے سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے سمرقند میں شنگھائی اجلاس کی سائڈ لائن پر اقوام متحدہ کے سیاسی اور امن سازی کے امور کی انڈر سیکریٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے اور اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی اور رائے کا تبادلہ کیا۔انہوں نے یمن، افغانستان اور یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت پر بھی بات کی۔

علاوہ ازیں ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے علاقائی اجتماعی تعاون کے اقدام اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر اعلیٰ ایرانی حکومتی اہلکاروں سمیت صدر رئیسی کے ہمراہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …