جمعرات , 6 اکتوبر 2022

شامی ائیرڈیفنس نےصیہونی فوج کا حملہ پسپا کردیا

دمشق:شامی ائیرڈیفنس نے دمشق کے نواح میں کئے گئے صیہونی فوج کے حملے کوبروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی طیاروں نے دمشق کے مضافات پرحملہ کیا جسے شامی ہوائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ۔ یہ ہوائی حملےایک ایسے وقت میں ہوئے جب شامی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ کو خط لکھ کر صیہونی حکومت کے ان حملوں کو روکوانے کی درخواست کی ہے۔

صیہونی حکومت نے گذشتہ سالوں میں بھی بارہا شام کے دارالحکومت اور دوسرے علاقوں پر فضائی حملے کئے کہ جن میں سے بیشتر حملوں کو شامی ہوائی دفاعی نظام نے ناکام بنائے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

یوکرین کی فوج نے پیش قدمی تیز کر دی ہے:یوکرینی صدر

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے ملک کے جنوبی …