ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی نے یونان کے ساتھ فضائی توازن کھو دیا ہے: ترک اپوزیشن رہنما

انقرہ:ترکی کی اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما داؤد اوغلو نے ترک صدر رجب طیب اردغان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے یونان کے ساتھ فضائی توازن کھو دیا ہے۔ترکی کی اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما داؤد اوغلو نے ترک صدر رجب طیب اردغان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے یونان کے ساتھ فضائی توازن کھو دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ احمد داؤداوغلو نے یونان کے خلاف ترک صدر کے بیان پر تنقید کی ہے۔ حزب آئندہ جماعت کے اپوزیشن لیڈر نےکہا کہ ترک صدر رجب طیب اردغان اچانک ایک رات ہم آپہنچیں گے، کے بیانات دے رہے ہیں لیکن یونان کی طرف سے ایف 35 جنگی طیاروں کے حصول کے بعد طاقت کا توازن یونان کے حق میں ہوگیا ہے۔

ترکی اپوزیشن جماعت کے لیڈر نے مزید کہا کہ کوئی بھی اردوغان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ اردوغان ایسی باتوں سے آنے والے اتنخابات کےلئے عوام پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی ترکی کے ہاتھ سے ایک اہم کامیابی جا رہی ہے اور فضائی توازن ترکی اور یونان کے درمیان بری طرح سے بگڑ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داؤد اوغلو نے کہا کہ یونان ایف 35 حاصل کرنے والا ہے اور کچھ وقت میں اس طیارے کی مدد سے ان کی فوج مضبوط ہوجائے گی لیکن ترکی کے ہاتھ خالی ہیں اور ترکی کےلئے کوئی ایف 35 جہاز نہیں ہوگا۔

ترک اپوزیشن جماعت کے لیڈر نے مزید کہا کہ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ اچانک ایک رات ہم آ پہنچیں گے لیکن فرق یہ ہے کہ یونانی ایف 35 طیارے ایتھنز سے اٹھیں گے، ترکی کے ہر مقام تک آئیں گے اور لوٹ جائیں گے اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا، ہمارے راڈار ان کا پتہ نہیں چلا سکتے۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …