ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

طالبان کے خلاف جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں: احمد مسعود

کابل:طالبان مخالف گروہ کے رہنما احمد مسعود نے عالمی برادری سے افغانستان کے مستقبل کا راستہ تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔یورو نیوز کو انٹریو دیتے ہوئے افغان جہادی لیڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی موجودہ صورتحال سے ناراض افغان دانشوروں کے ساتھ مل کر مستقبل کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

احمد مسعود نے کہا کہ دنیا کو نہ صرف طالبان کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے بلکہ افغانستان کے مسئلہ کا حقیقی حل تلاش کرنے کے لیے تمام دھڑوں سے رابطے بھی کرنے چاہییں ۔

احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان بقول ان کے اپنے رویئے میں تبدیلی اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

 

یہ بھی دیکھیں

برطانیہ میں کینسر کے روزانہ 400 کینسر سامنے آنے لگے

لندن: ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں روزانہ 400 سے زائد …