جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی صدر کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات،دورہ ازبکستان سے متعلق آگاہ کیا

تہران:ایرانی صدر نے اپنے دورہ ازبکستان سے واپسی پر صدر نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہونے والی ملاقاتوں اور معاہدوں کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ دورہ نیویارک کے لیے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

صدر رئیسی کی پیش کردہ رپورٹ اور اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے نیویارک کے دورے کے موقع پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بدھ کی صبح تہران سے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے شہر سمرقند کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ان کے دورہ ازبکستان کے دوران ایران اور ازبکستان نے توانائی، صنعت، زراعت، کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کیے۔

دریں اثنا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 22ویں سربراہی اجلاس میں جمعہ کے روز علاقائی تعاون کی بین الاقوامی تنظیم کی مستقل رکنیت میں ایران کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

ایرانی صدر نے سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر روس، چین، پاکستان، بیلاروس، کرغزستان، تاجکستان، بھارت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔

سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کو نیویارک بھی جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …